۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله شبیری زنجانی

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کے دفتر نے بیانیہ صادر کر کے آل سعود کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی شبیری زنجانی کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیانیہ میں آل سعود کے حالیہ جرائم کی مذمت کی گئی ہے۔ اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَ سَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ

ظالم آل سعود حکام کے ہاتھوں مظلوم انسانوں اور موالیانِ اہل بیت علیہم السلام کے بے دردی سے قتل کا واقعہ بہت تلخ اور افسوسناک ہے۔

آل سعود کی ظالم حکومت کا دورانیہ ظلم و ستم سے پُر ہے۔ یہ ظالم حکام اپنے مخالفین کے انسانی حقوق کی پرواہ نہیں کرتے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ انہیں کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔

میں اس المناک مصیبت پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مظلوم شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام اور سوگوار خاندانوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور مرحومین کے لئے رحمت و رضوان الہی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر و اجر اور ظلم و ستم کے شکار ان لوگوں کے لئے بارگاہ خداوندی میں ان ظالم حکام سے نجات کا طالب ہوں۔

دفتر آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .